Qira’at
Religious education includes the recitation tradition of Imam ‘Asim Kufi, with guided learning and practice.
Religious learning, guided practice and a community that grows together.

OUR INSTITUTION
Mahad Hasanaatul Uloom Arabia is part of Mulla Saleem (RH) Educational & Welfare Trust. The institution’s religious education work includes Kothakota and communities in Hyderabad, Secunderabad and surrounding district areas.
Associated with the learning tradition of Jamia Nizamia, the institution supports religious study, recitation and guided practice for boys and girls.
Connect with the officeتعارف
دورِ پُرفتن میں جہاں پر دنیا بھر میں بے راہ روی اور گمراہی عام بات ہے وہیں پر اخلاقی و اعتقادی تنزل بامِ عروج پر ہے۔ ایسے انتہائی نازک حالات میں ملا سلیم ؒ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام اگر ملت اسلامیہ کے نونہالوں کی ابتدائی و اسلامی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ اعلیٰ اسلامی و عصری تعلیم مذکورہ علوم و فنون کے ماہرین کی نگرانی میں ہوتی رہے اور ادارے سے انتہائی مخلص، ذی علم، داعیِ دین، متقی و پرہیزگار، خدمت گزار، ہمدردِ قوم و ملت فارغ ہوں، تو دجالی و شیطانی گمراہیوں اور فتنوں کے درمیان عالم اسلام کے مسلمانوں اور قوم و ملت کی صحیح رہنمائی و رہبری کرتے ہوئے دینِ اسلام کی تبلیغ و دعوت، اصلاح و تربیت کریں گے۔
اسی مقصد کے تحت حضرت مولانا قاضی ابو عبد اللہ شاہ محمد اسلم جاوید نقشبندی مجددی قادری نے 18 / جمادی الثانی 1444ھ، 12 / جنوری 2023ء کو علاقۂ دکن، تلنگانہ، ضلع ونپرتی، کوتہ کوٹہ منڈل کی مسجد رحمانیہ (قدیم مسجد) میں فی الوقت لڑکوں کے لیے اور کرایہ کے مکان میں مکمل پردے اور دیگر ضروریاتِ انسانی کے انتظام کے ساتھ لڑکیوں کے لیے اخلاص و للہیت کی بنیاد پر معہد کا آغاز کیا، جس میں ابتدائی دینی تعلیم، شعبۂ نصاب اہل خدمات شرعیہ، شعبۂ تجوید، شعبۂ حفظ قرآن مجید، شعبۂ ڈپلوما ان عربک کی باضابطہ تعلیم کا اہتمام ہے۔
بانیِ ٹرسٹ و مدرسہ حضرت مولانا قاضی ابو عبد اللہ شاہ محمد اسلم جاوید نقشبندی مجددی قادری صاحب قبلہ ادام اللہ فیوضہم العالیہ اور صدر مدرس حضرت مولانا حافظ و قاری محمد خان غوری چشتی قادری صاحب قبلہ بھی وقتاً فوقتاً مذکورہ جماعتوں میں تعلیم دیتے ہیں اور نائب صدر مدرس مولانا محمد عبد الحکیم نقشبندی مجددی قادری (کامل الفقہ جامعہ نظامیہ، سابق لیکچرار عربی ونپرتی میناریٹی ریسڈینشل کالج) مستقل تعلیم و تدریس کا عظیم فریضہ دیگر معلمات کے ساتھ انجام دے رہے ہیں اور ہر سال پابندی کے ساتھ مذکورہ تمام شعبوں کے امتحانات جامعہ نظامیہ سے دلوائے جاتے ہیں۔ کامیاب طلباء و طالبات کو اسناد، خلعتیں اور انعامات معہد کے سالانہ جلسے میں مہمان علمائے جامعہ نظامیہ کے دست ہائے مبارک سے تقسیم کیے جاتے ہیں۔
بہرحال قافلۂ علوم و فنون کامیابی اور تیزی کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔
مستقبل میں مستقل کام کے لیے معہد کے لیے ایک وسیع و عریض ذاتی عمارت کی شدید اور فوری ضرورت ہے۔ ذی ثروت و اصحاب خیر حضرات سے دردمندانہ اپیل ہے کہ کشادہ دلی کے ساتھ دست تعاون دراز فرماتے ہوئے ثواب دارین حاصل فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیراً
Our Mission
We provide boys and girls with a foundation in Islamic learning, Quran recitation and good conduct. Through regular instruction and guided practice, we aim to develop students who serve their families and community with knowledge and care.
ہمارا مشن
طلباء و طالبات کو اسلامی علوم، تلاوت قرآن اور حسن اخلاق کی بنیادی تعلیم فراہم کرنا ہمارا مقصد ہے۔ باقاعدہ تدریس اور عملی تربیت کے ذریعے ہم ایسے طلباء تیار کرنا چاہتے ہیں جو علم اور خدمت کے ساتھ اپنے خاندان اور معاشرے کے کام آئیں۔
LEARN. PRACTISE. GROW.
Contact the office to confirm current courses, schedules and eligibility.
Religious education includes the recitation tradition of Imam ‘Asim Kufi, with guided learning and practice.
The institution’s educational work has included Mulla, Mu’adhdhin, Imamat, Khitabat and Qaza’at studies.
Forty-day summer religious learning has helped school-going boys and girls build foundational knowledge.
A shared environment for religious study, regular practice and the development of good learning habits.
INSIDE HASANAAT
Photographs from our institution, shared learning spaces and community activities.
























































COME FIND US
Visit our institution or contact the Trust office for course information and admission guidance.
Rahmania Masjid, Kothakota,Why Your Support Matters
Support for the institution helps sustain religious education, guided study and examination preparation. Your involvement strengthens the opportunities available to boys and girls in Kothakota and the surrounding community.
Get Involved
Contact the Trust office to discuss volunteering or ways to support the institution’s educational work. For a child’s admission, use the existing application portal or speak with the office.
آپ کا تعاون کیوں اہم ہے؟
آپ کے تعاون سے دینی تعلیم، اساتذہ کی رہنمائی اور امتحانات کی تیاری کا سلسلہ مضبوط ہوتا ہے۔ آپ کی شرکت کوتہ کوٹہ اور آس پاس کے طلباء و طالبات کے لیے تعلیمی مواقع بڑھانے میں مددگار ہے۔
خدمت میں حصہ لیں
رضاکارانہ خدمت یا معہد کے تعلیمی کام میں تعاون کی صورت جاننے کے لیے ٹرسٹ کے دفتر سے رابطہ کریں۔ بچوں کے داخلے کے لیے موجودہ داخلہ پورٹل استعمال کریں یا دفتر سے معلومات حاصل کریں۔
LET’S CONNECT
For Hasanaat enquiries, the Trust office can guide you to the right next step.
Course and admission guidance.
Mulla Saleem (RH) Educational & Welfare Trust
Apply through the Trust’s existing admission portal.
Open admission form