Religious education
Religious learning and educational guidance within the institution’s tradition of study.
FAITH. KNOWLEDGE. A BRIGHTER FUTURE.
Mahad Barakaatul Uloom Arabia brings religious education, modern learning and the care of a boarding community together for girls in Hyderabad.
معہد برکات العلوم عربیہ
Learning together. Growing together.ROOTED IN PURPOSE
Mahad Barakaatul Uloom Arabia is part of Mulla Saleem (RH) Educational & Welfare Trust. Our girls’ hostel began in Eidi Bazaar, Jaweed Nagar, in 2013, bringing education and residential support together under one roof.
Our institution’s journey includes religious studies associated with Jamia Nizamia, modern education and practical training. We support students, including orphans and girls from families in need, through learning, boarding and everyday care.
Speak with our officeتعارف
صاحبو! عورت ایک ہی ہستی ہے، لیکن اس کے کئی روپ ہیں۔ وہ کسی کی بیٹی ہیں تو کسی کی بہن، کسی کی بیوی ہیں تو کسی کی ماں، کسی کی پھوپی ہیں تو کسی کی خالہ، کسی کی چاچی ہیں تو کسی کی تائی، کسی کی دادی ہیں تو کسی کی نانی۔ اگر عورت دین دار ہو تو وہ ان تمام رشتوں میں بہتر تربیت و اصلاح کا ذریعہ بن سکتی ہے، کیونکہ گھر اور خاندان کی تربیت میں اس کا اہم کردار ہوتا ہے۔
آج کے دور میں ماں باپ اپنی بیٹیوں کی اچھی سے اچھی پرورش کرتے ہیں۔ شادی کے موقع پر سونے، چاندی، مہنگے جہیز اور مختلف اقسام کے پکوانوں پر بے دریغ لاکھوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں۔ لیکن سسرال میں رشتوں کو کیسے نبھانا ہیں اور دوسروں کے ساتھ کس طرح پیش آنا ہے، اس کی تعلیم و تربیت پر اکثر توجہ نہیں دی جاتی۔ نتیجتاً بعض اوقات چند ہی مہینوں میں نوبت طلاق یا خلع تک پہنچ جاتی ہے۔
اس کے علاوہ، دینی تربیت کی کمی کی وجہ سے ہماری بعض بیٹیاں غیر مسلم لڑکوں سے میل جول بڑھا کر اپنے پیارے مذہب اسلام کو چھوڑ کر ان سے شادیاں کر رہی ہیں۔ یہ بات بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ محرم و نامحرم کے فرق سے ناواقفیت اور پردے کی پابندی نہ کرنے کے باعث گھر سے بھاگ جانے اور شادی سے پہلے ناجائز تعلقات جیسے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
تاریخ گواہ ہیں کہ ایک ماں کی تربیت نے ایسے بیٹے کو پروان چڑھایا جو سید الاولیاء، سیدنا غوث الاعظم دستگیر رضی اللہ عنہ کے نام سے معروف ہوئے۔ اسی طرح دنیا بھر کے بہت سے بزرگانِ دین اپنی ماؤں کی تربیت کی بدولت دینِ اسلام کے سپوت کہلائے۔
صاحبو! اب بھی وقت ہیں کہ ربِ کائنات کی رضا اور رحمت للعالمین، سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ کی اطاعت و اتباع کے مطابق صالح معاشرے کی تشکیل کے لیے اپنی بیٹیوں کو دین دار بنانے کی کوشش کریں۔
اسی مقصد کے تحت مُلّا سلیم ؒ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ (رجسٹریشن نمبر : 113/2014) کے زیر اہتمام چلنے والے طالبات کے دینی مدرسے، معہد برکات العلوم عربیہ (ملحقہ جامعہ نظامیہ)، کی انتظامیہ نے 2013ء (1434ھ) سے طالبات کو ذمہ دار، دین دار، عالمہ، فاضلہ اور حافظۂ قرآن بنانے کے لیے دارالاقامہ (ہاسٹل) کی سہولت کے ساتھ تعلیم و تربیت کا بیڑا اٹھایا ہے۔ یہاں اسلامی و عربی یونیورسٹی جامعہ نظامیہ کے دینی نصاب کے مطابق تعلیم و تربیت کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
Our Mission
We help girls develop religious knowledge, character and practical abilities through education, skills training and residential care. Our aim is to prepare students to contribute to their families and communities with confidence and responsibility.
ہمارا مشن
دینی و عصری تعلیم، اخلاقی تربیت، عملی ہنر اور دارالاقامہ کے ذریعے طالبات کی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہمارا مقصد ہے، تاکہ وہ ذمہ داری اور اعتماد کے ساتھ اپنے خاندان اور معاشرے کی بہتری میں حصہ لے سکیں۔
ROOM TO LEARN. SPACE TO GROW.
Religious learning and educational guidance within the institution’s tradition of study.
English, Maths, Physics and computer learning, according to the class and course selected.
Tailoring, mehndi and hands-on activities that encourage creativity and useful everyday skills.
Boarding, meals and student support, with care for orphan and underprivileged girls.
Contact our admissions office to confirm current courses, eligibility and boarding availability.
FIND YOUR LEARNING PATH
From early foundations to Arabic and Quran studies. Select a class or course to explore its learning focus.
An introduction to classroom learning, reading and writing, with a focus on building a strong foundation.
Build on foundational learning through regular lessons, guided practice and class-level study.
Continue developing understanding, written work and confidence at the next class level.
Strengthen subject understanding through structured study, practice and revision.
Consolidate earlier learning and prepare for the next stage of study.
A preparatory stage for students progressing toward further Arabic and religious studies.
Continue preparatory study and strengthen readiness for the next stage of learning.
A dedicated Arabic learning pathway with attention to language understanding and practice.
The first Maulvi stage, with structured religious study and guided engagement with course material.
Continue the Maulvi pathway, building on the understanding developed in the earlier stage.
The first Aalim stage for students progressing to further religious learning.
Continue the Aalim pathway with further study, reflection and revision of course material.
A department focused on reading the Holy Quran with guided recitation practice.
A department focused on memorising the Holy Quran with regular recitation and revision.
BEYOND THE CLASSROOM
Alongside the selected class or course, students can build general knowledge and practical skills at the appropriate learning level.
Subjects and practical training depend on the class and course selected. Contact the office for the detailed syllabus, eligibility and available subject combinations.
تعلیم و تربیت
طالبات جماعت صغیر تا چہارم، اعدادیہ، ڈپلومہ ان عربک (Diploma in Arabic)، مولوی، عالم، فاضل اور کامل کے کورسز کی تعلیم جامعہ نظامیہ کے نصاب کے مطابق حاصل کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ ہندی، تلگو، انگلش، حساب، سائنس اور سماجی علم کی تعلیم کے لیے علاحدہ معلمات مقرر ہیں۔ اسپوکن انگلش پر خاص توجہ دی جاتی ہیں۔
اس شعبے میں طالبات جامعہ نظامیہ کے نصاب کے مطابق عالمیت کی تعلیم حاصل کرتی ہیں۔
انگلش میڈیم اسکول و کالجس میں پڑھنے والی لڑکیوں اور گھریلو خواتین میں دینی شعور بیدار کرنے کی غرض سے چالیس روزہ دینی گرمائی کلاسس ہاسٹل کی سہولت کے ساتھ سخت حفاظت میں منعقد کئے جاتے ہیں مقررہ کورس کلمے‘اذکار نماز‘ چھوٹی سورتوں کا حفظ‘ روز مرہ کی دعائیں‘ اردو لکھنا پڑھنا‘قواعدِ تجوید‘وضو‘ غسل‘نماز‘روزہ‘زکات‘حج‘آداب و اخلاق‘آپسی حقوق کے علاوہ دیگر ضروری دینی معلومات کے ساتھ عقائد اہل سنت و جماعت‘حمد‘نعت‘منقبت‘صلوٰۃ و سلام و دعا ء کی تعلیم و تربیت دی جاتی ہے۔کورس کی تکمیل کے بعد طالبات کو سرٹیفکیٹ عطا کیے جاتے ہیں۔
حضرت بانی و مہتمم معہد کی راست نگرانی میں تلنگانہ کے علاوہ دیگر ریاستوں کے اضلاع و دیہاتوں میں پہنچ کر وہاں کی خواتین و دخترانِ ملت کو سواد اعظم اہل سنت و جماعت کے عقائد حقہ کی تعلیم و مسائل فقہ جیسے وضو‘غسل‘نمازوغیرہ کی تربیت‘خوف خداو عشق رسول ﷺ‘آداب و اخلاق‘آپسی حقوق جیسے دینی و معاشرتی و اصلاحی اہم عنوانات پر (تعلیمِ نسواں بہ ذریعہ نسواں) کے تحت معہد کی معلمات و طالبات کے خطابات ہوتے ہیں۔پر فتن دور میں اس کی سخت ضرورت ہے۔
معہد میں زیر تعلیم لڑکیوں میں اکثریت یتیم و یسیر و نادار طالبات کی ہیں اللہ کرے کہ امت کی ہر بیٹی کا مستقبل روشن ہو اور نصیبہ نیک ہو خدا نخواستہ زندگی میں کوئی مشکل درپیش ہوتو اپنے اس ہنر و صلاحیت سے معاشی حالات پر قابو پا سکیں۔ تجربہ کار لیڈی ٹیلر کی نگرانی میں ٹیلرنگ اور خوبصورت دیدہ زیب مہندی ڈیزائن کی تربیت دی جاتی ہے۔
تیز رفتار ترقی کے دور میں ہماری یہ آرزو ہیں کہ امت کی بیٹیاں عالمہ و حافظہ ہونے کے با وجود دنیاوی تعلیم کسی سے پیچھے نہ رہے اسی لئے معہد میں شروع ہی سے کمپیوٹر کی تعلیم کا بہترین نظم ہے۔
طالبات مدرسہ کے علاوہ ایسی لڑکیاں جو انگلش میڈیم اسکول و کالجس میں پڑھ رہی ہیں اور گھریلو خواتین کو معہد میں مقررہ نصاب کی باضابطہ تیاری کرواکر مُلّا‘مؤذنی‘امامت‘خطابت‘قضاءت کے امتحانات دلوائے جاتے ہیں۔کامیاب امید واروں کو معہد کے سالانہ جلسہ میں اسناد عطا کئے جاتے ہے۔
تجوید کے ساتھ ناظرہ قرآن مجید کی تکمیل پر سخت نگرانی میں حفظ کروایا جاتا ہے۔تکمیل حفظ اور امتحان میں کامیابی کے بعد جامعہ نظامیہ کی سند اور خلعت عطا کی جاتی ہے۔
مرد بنا تو فرد بنا، عورت بنی تو خاندان بنا
ہر انسان کی پہلی درسگاہ ماں کی گود ہوتی ہیں !
اللہ جل مجدہ و عم نوالہ معہد کے تمام ارباب و معلمات وخدمت گزاران کو خوش دلی کے ساتھ اس کی اور اس کے رسول ﷺکی رضاکے لیے ان اغراض و مقاصد پر زندگی بھر خدمت کا موقع میسر فرمائے ! آمین
بانیِ جامعہ نظامیہ شیخ الاسلام عارف با اللہ عاشق رسول اللہ حافظ شاہ محمد انوار اللہ فاروقی رحمۃ اللہ علیہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے معہد برکات العلوم عربیہ کو للہیت‘توکل‘اخلاص کی بنیاد پر 1434ھ 2013ء میں قائم کیا گیا معہد کو حیدرآباد (دکن) میں دخترانِ ملت کے لیے دارالاقامہ (ہاسٹل) کے ساتھ اسلامی و عربی یونیور سٹی جامعہ نظامیہ کی پہلی اور واحد شاخ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ جہاں تعلیم کے علاوہ امت کی بیٹیوں کے لیے بہترین قیام و طعام‘لباس‘علاج و معالجہ اور دیگر ضروریات زندگی کا باقاعدہ انتظام ہیں تا کہ صنف نازک سہولت اور اطمینان کے ساتھ علم دین حاصل کریں۔معہد کے مختلف شعبہ جات میں (140)طالبات زیر تعلیم ہیں جس میں ہاسٹل کی طالبات کی تعداد (85) ہیں اس وقت (15) معلمات تدریسی خدمات انجام دے رہی ہیں اور ان کے علاوہ (11) ملازمین کا عملہ ہیں جو مختلف خدمات انجام دیتا ہے۔جملہ اخراجات‘ زکات‘صدقات‘عطیات‘چرم قربانی اور صاحبین خیر کے مخلصانہ تعاون سے تکمیل پاتے ہیں۔علم دین مذہب اسلام کی زندگی ہیں اور معہد میں عالمہ و حافظہ بننے والی لڑکیوں میں بڑی تعداد یتیم و یسیرو بے سہارا کی ہے۔۔۔پس جو یتیم ہو اس کو مت دباؤاور جو مانگتا ہیں اس کو مت جھڑکو (قرآن شریف)جو شخص یتیم کے سر پر محض اللہ جل مجدہ و عم نوالہ کے لیے ہاتھ پھیرے تو جتنے بالوں پر اس کا ہاتھ گزرا ہر بال کے بدلے میں اس کے لیے نیکیاں ہیں اور جو شخص یتیم لڑکی یا یتیم لڑکے پر احسان کرے میں اور وہ جنت میں (دو انگلیوں کو ملاکر فرمایا) اس طرح ہوں گے(حدیث شریف مسند امام احمد)۔ یتیم کی کفالت کرنے سے مال و دولت میں اضافہ اور ترقی ہوتی ہے۔ آپ تمام حضرات سے دردمندانہ اپیل کی جاتی ہیں کہ علم دین کو آنے والی نسلوں تک پہنچانے کے لیے اور کسی یتیم و یسیر و بے سہارا لڑکی کا سہارا بننے کے لیے کسی ایک طالبہ کی کفالت قبول فرمائیں اور زکات و صدقات و عطیات و چرم قربانی کے ذریعہ معہد کا تعاون فرماتے ہوئے دنیا میں بے حساب برکتیں اور آخرت میں بے انتہا ء ثواب حاصل کریں۔
معہد برکات العلوم عربیہ میں ملک کی دیگر ریاستوں کی طالبات کے ساتھ ساتھ یتیم و یسیر و نادار لڑکیاں بھی ہاسٹل کی مکمل سہولتوں کے ساتھ مع عصری تعلیمات ‘عالمیت و حفظ قرآن مجید کی تعلیم مفت حاصل کر رہی ہیں۔ صنف نازک کے تعلیمی شعبہ جات ‘قیام و طعام کی مناسبت سے نئی تعمیر کے لیے عمدہ پلان G+5 تیار کیا جا کر توکل علی اللہ تعمیر کا آغاز کیا گیا‘الحمد للہ ! تاحال گراؤنڈ فلور کی چھت پڑ چکی ہے۔ کسی بھی وقت آپ بہ نفس نفیس مدرسہ تشریف لاکر حقائق کا معائنہ کر سکتے ہیں۔ تعمیر جدید کی تکمیل کے لیے انتظامیہ صاحبین خیر سے دردمندانہ اپیل کرتا ہیں کہ آپ اپنے توشۂ آخرت یا پھر اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کی نیت سے نقد عطیات، تعمیری اشیاء ریتی، سیمنٹ ‘اینٹ‘کریشر‘اسٹیل کے ذریعہ تعاون فرما کر خیر و برکت و اجر عظیم حاصل فرمائے۔
LIFE AT MAHAD
A glimpse of our learning spaces, student activities and community gatherings.

































MBUA EDUCATIONAL · YOUTUBE
If a video cannot play here, use its title to watch on YouTube.
YOUR NEXT CHAPTER
Explore admission at Mahad. Our office can help with courses, documents and the application process.
MAKE A DIFFERENCE
Your support helps provide education, boarding, meals and essential needs. Contact the office for Zakat, donations or ration support.

SCAN & PAY
Check the recipient name in your payment app before completing your donation.
Download QR code
Why Your Support Matters
Your contribution can help provide learning, boarding, meals and essential care for students, including orphan and disadvantaged girls. Skills training also gives students practical abilities they can use in everyday life.
Get Involved
Contact the office to discuss volunteering, student sponsorship, donations or ration supplies. We can guide you towards a suitable way to help.
آپ کا تعاون کیوں اہم ہے؟
آپ کا تعاون یتیم و نادار طالبات سمیت معہد کی طالبات کی تعلیم، قیام و طعام اور بنیادی ضروریات پوری کرنے میں مددگار بنتا ہے۔ عملی ہنر کی تربیت انہیں روزمرہ زندگی میں کام آنے والی صلاحیتیں بھی فراہم کرتی ہے۔
خدمت میں حصہ لیں
رضاکارانہ خدمت، کسی طالبہ کی کفالت، عطیات یا راشن کے تعاون کے لیے دفتر سے رابطہ کریں۔ انتظامیہ آپ کو تعاون کی مناسب صورت سے آگاہ کرے گی۔
WE’RE HERE TO HELP
For institution and admission enquiries.
Follow on FacebookAdmission guidance and support enquiries.
Chat on WhatsApp